ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ڈمپنگ سائٹ اور ورکشاپ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا ڈمپنگ سائٹ اور ورکشاپ کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے میڈی لینڈ کمپنی کی ،۔

ڈمپنگ سائٹ اور ورکشاپ کا دورہ کیا،جس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے عمل، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی اور ورکشاپ میں گاڑیوں کی مرمت کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کردار ادا کریں،انہوں نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری صفائی کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں