ڈپٹی کمشنر کا صبح سویرے غلام محمد آباد کا دورہ ،صفائی کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا صبح سویرے غلام محمد آباد کا دورہ ،صفائی کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ستھراپنجاب پروگرام پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرنے صبح کے وقت غلام محمد آباد کا دورہ کیا ۔۔

اور مختلف بلاکس کی گلی محلوں میں جاکر صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے ویسٹ ورکرز کے یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجود ہونے کو چیک کیا۔انہوں نے کنٹریکٹرز کو صفائی کے معیار میں بہتری لانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز صفائی کی دوہری مانیٹرنگ جاری رکھیں۔کسی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خالی پلاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرائیں۔انہوں نے ڈورٹو ڈور کوڑا جمع کرکے تلف کرنے کے کام میں تیزی لانے کی بھی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کوڑا اٹھانے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھراماحول ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں