جڑانوالہ میں بھی مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسچن کمیونٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مینارٹی کارڈ کا اجراء کی تقسیم کیلئے میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر،بلال بدر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،سابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس، سیاسی سماجی رہنما سعید انور بھولا و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں 252 مستحق گھرانوں میں کارڈ تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب میں بلال بدر چودھری، سردار خان بہادر ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ صوبہ بھر میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی رقم ملے گی، کرسچن کمیونٹی میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم احسن اقدام ہے ، ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10ہزار روپے مالی امداد ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جایا کریگی۔ مقررین نے مزید کہا کہ صوبہ میں وزیر اعلی کی قیادت میں دھی رانی پروگرام، کسان کارڈ کا اجراء، کاروبار کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی،طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ، سکالرز شپ کی فراہمی جیسے تاریخی منصوبے جاری ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے تمام وعدوں کو پورا کر رہی ہے ،کرسچن کمیونٹی کا پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں اہم کردار ہے ۔