احمدپورسیال:انتظامیہ کا غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر کی سربراہی میں گڑھ موڑ چوک میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور میونسپل کارپوریشن محکمہ انہار کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی دکانیں، ٹھیلے اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور آئندہ بھی ایسے آپریشن جاری رہیں گے ۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے آپریشن جاری رہیں گے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے ۔