الائیڈ ہسپتال ٹو میں تار چور گینگ پکڑا گیا ، بچہ بھی شامل

الائیڈ ہسپتال ٹو میں تار چور گینگ پکڑا گیا ، بچہ بھی شامل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال ٹو میں تار چور گینگ انتظامیہ کے قابو آگیا۔شہر کی دوسری بڑی علاجگاہ الائیڈ ہسپتال ٹو میں نشے کے عادی افراد نے گروہ کی شکل میں بجلی کے تار چوری کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کی ہدایت پر رات گئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران اختر اور سکیورٹی انچارج فضل باجوہ کی سربراہی میں سکیورٹی گارڈز نے سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دی اور تار چوری کرنے والے گروہ کے دو ملز موں کو حراست میں لے لیا جن میں ایک11سال کا بچہ بھی شامل تھا۔ جبکہ ملز موں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزموں سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ مستقبل میں وارداتوں کی روک تھام کے لیے سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ پکڑے گئے دونوں چوروں کو پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں