ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات کریں : ذیشان لبھا

 ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات کریں : ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی مچھروں کی افزائش شرو ع ہو جاتی ، لہذا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔۔۔

 یہ بات انہوں نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں پر زور دیا جارہا ہے ، کیونکہ موسم میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ، اس سے مچھروں کی افزائش اور آبادی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ ا وکی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں