چنیوٹ :ایل پی جی کی ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ :ایل پی جی کی ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کا کاروبارکرنے والوں کے گرد گھیرامزید تنگ کردیا اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کر قانون کی سخت گرفت میں لایا جارہاہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمن نے ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کرنے والے سنٹر کو سیل کراکرمشینری وسامان ضبط کرادیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول نے چھاپہ مارکر گیس ریفلنگ کرنے والوں کوحوالہ پولیس اور سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ دکان کو سیل کراکر سامان ضبط اور دکاندار پر مقدمہ درج کرایا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے معمولی سی بھی رعایت نہیں ہوگی ،اسسٹنٹ کمشنرز مہم کی مکمل نگرانی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں