دانش سکول پیر محل کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں:نعیم سندھو

دانش سکول پیر محل کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں:نعیم سندھو

پیرمحل(نمائندہ دنیا )دانش سکول پیر محل میں تعلیمی سر گر میوں کا آغاز، ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے بطور مہمان خصوصی فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔۔

دانش سکول سینٹر آف ایکسی لینسی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں آمد پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر ا،دارہ کے پرنسپل ممتاز حسین شاکر ،مرکزی انجمن تاجران پیرمحل کے صدر میاں طارق ، محمد شاہد سرور ، میاں اسد حفیظ ، میاں فاروق لطیف ، میاں اکرام ، اسامہ یسین اوردیگر نے ڈپٹی کمشنر کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع نعیم سندھو نے سکول کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کر نے کیساتھ کلاس رومزمیں جاکر طلبہ سے بھی ملاقات کی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شرکا ئے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیر محل شہر میں دانش سکول سینٹر آف ایکسی لینسی کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ، یہ ادارہ تحصیل کے مکینوں کیلئے حکومت پنجاب کا خاص تحفہ ہے ،سکول میں داخل ہو نے والے طلبہ بھی اپنی محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ میاں طارق نے خطاب میں کہا کہ سکول پرنسپل ممتاز حسین شاکر اور جملہ سٹاف داد کے مستحق ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں ادارہ کو تعلیمی سر گر میوں کے لئے تیار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں