سابقہ رنجش کی بناء پرفائرنگ ،نوجوان زخمی ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر نوجوان کو قابو کرکے فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے محلہ حاجی آباد میں ذوالفقار علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر مدثر کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ، ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔