پولیس کی کارروائیاں،24گھنٹوں میں 33جرائم پیشہ افراد گرفتار

پولیس کی کارروائیاں،24گھنٹوں میں 33جرائم پیشہ افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 33 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروشوں اور 15 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں قبضے سے 5کلو450گرام چرس ،2400گرام ہیروئن اور285 لٹر شراب برآمد کی گئی۔دوسری طرف ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 15مقدمات کا اندراج کر کے 15ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے 11 پسٹل30بور، ایک رائفل ،ایک پسٹل، کلاشنکوف ، رپیٹر و متعدد گولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں