کرایہ نامہ جمع نہ کرانے پر شہری حوالات میں بند

کرایہ نامہ جمع نہ کرانے  پر شہری حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ صادق آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری کو حراست میں لے لیا ۔۔

جس کی جانب سے تھانے میں کرایہ نامہ جمع نہیں کروایا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں