دکان سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور بجلی کے تار چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور بجلی کے تار چوری کر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اے بلاک میں عبدالرزاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دکان کے تالے توڑ کر ملزمان نے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، بجلی کی تار، موٹریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔