چنیوٹ :جرم ثابت ہونے پر بیوی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

چنیوٹ :جرم ثابت ہونے پر  بیوی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔۔۔

 ملزم محسن نے تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک نمبر 208 ج ب میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا ۔ واقعہ کی بابت تھانہ لنگرانہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے معیاری تفتیش کے ساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت پیش کیا، بہتر انویسٹی گیشن ، پراسیکیوشن کی بدولت قاتل کو سزا ء دلوائی گئی ۔ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں