خوردبردپرسابق چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ گرفتار

خوردبردپرسابق چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف آفیسر ضلع کونسل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ کو گرفتار کر لیا۔سابق چیف آفیسر کو 2022 میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے ضلع کونسل میں سرکاری ریکارڈ سے اشٹام پیپر خوردبرد کئے جانے پر مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں