مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کرنے والا یونٹ سیل

 مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار  کرنے والا یونٹ سیل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے دھنولہ کے قریب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے نجی یونٹ کو چیک کیا گیا جس میں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار اور مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی تھیں،یونٹ کو سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں