سمندری:کارسواروں کی فائرنگ ، ٹرالہ موٹر وے سے نیچے جا گر ا، 2افراد زخمی

سمندری(نمائندہ دنیا)موٹر وے پر کارسواروں کی فائرنگ سے ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر وے سے نیچے جا گر ا،ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رجانہ روڈ پر تھانہ صدر کے علاقہ میں موٹر وے پر کار سواروں نے ٹرالہ نہ روکنے پرفائرنگ کر دی جس سے ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر وے سے نیچے جاگر اوراس کے نتیجہ میں ٹرالہ ڈرائیور بلال اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے ، کار سوار موقع سے فرار ہو گئے ۔ ٹرالہ ڈرائیور کے مطابق کار سواروں کی فائرنگ سے میں ٹرالہ پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثہ پیش آگیا ۔