جی سی یو فیصل آباد کا نئے سال کیلئے داخلوں کا اعلان
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے نئے سال کیلئے داخلوں کا اعلان کر دیا۔بی ایس 4 سالہ اور پانچ سالہ ڈگری پروگرام، ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم بی اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ اوپن کیا گیا ۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے مین کیمپس کے ساتھ ساتھ حافظ آباد کیمپس، چنیوٹ کیمپس اور سمندری کیمپس میں داخلہ جات کا اعلان کر دیا ۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں پاس شدہ طلباء وطالبات بھی بی ایس میں داخلہ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ بی ایس کے 64 مختلف ڈگری پروگرامز، ایم فل کے 52 پروگرامز اور پی ایچ ڈی کیلئے 36 مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ اوپن کیا گیا ہے ۔ بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہکیلئے یونیورسٹی کی طرف سے انٹری ٹیسٹ میں %50 نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں، ایل ایل بی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے ۔ جبکہ ایم فل، ایم ایس ڈگری پروگرام میں شعبہ کی طرف سے لئے گئے ٹیسٹ میں %60 نمبر لینا ضروری ہیں، تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے لئے گئے انٹری ٹیسٹ میں %50 نمبر ضروری ہیں۔