ڈپٹی کمشنرٹو بہ کاعیدالاضحی کے موقع پر اولڈ ایج ہوم کا دورہ

ڈپٹی کمشنرٹو بہ کاعیدالاضحی کے موقع پر اولڈ ایج ہوم کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے کہا ہے کہ معاشرہ کے غریب و مفلس نادارلوگوں کی خدمت درحقیقت انسانیت کی معراج ہے۔۔۔

 اس سے بندہ اﷲ اور رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ اور محبوب بنتا اور معاشرے میں عالی مقام حاصل ہوتا ہے ، ہم خدمت خلق سے ہی اﷲ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر اولڈ ایج ہوم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبد الشکور مارتھ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ نے مزید کہا کہ پریشان حال اور مفلوک الحال لوگوں کی ضروریات کا خیال کرنا اور انہیں عید سعید کی خوشیوں میں شامل کر کے ہی عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جا سکتی ہیں،اسلام ہمیں دکھی لوگوں کی دیکھ بحال کرنے اور انہیں راحت و سکون پہنچانے کا حکم دیتا ہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارکے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثارو دیگر افسران شہدائے پولیس کے گھروں میں گئے اور ان کی فیملیز کو تحائف دئیے ، پولیس افسران نے شہداء کے لواحقین کیساتھ وقت گزارااورشہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں