بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر 3افراد حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین افراد کو روک کر چیک کیا تو ان کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔