لاکھوں روپے مالیت کا کپڑاچوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کے تھان چوری کرلئے گئے۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ارشد مارکیٹ میں عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دکان کے باہر رکھے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کے تھان ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر چوری کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔