رشتہ داری کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رشتہ داری کے تنازع پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 43 ج ب کے رہائشی ممتاز احمد نے پولیس کو بتایا کہ رشتہ داری کے تنازعہ پر ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے بہنوئی کو قابو کرلیا گیا اور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔