پینسرہ :تیز رفتار بس الٹنے سے 19مسافر زخمی ،ہسپتال منتقل

پینسرہ :تیز رفتار بس الٹنے سے  19مسافر زخمی ،ہسپتال منتقل

ٹھیکریوالا ،پینسرہ(نمائندگان دنیا )تیز رفتار بس الٹنے سے 19مسافر زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے مسافربس گوجرہ جا رہی تھی کہ نجی پٹرول پمپ سدھار بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھیتوں میں جاکر الٹ گئی ،جس سے 19افراد زخمی ہو گئے ،زخمی ہونے والے مسافروں میں عائشہ،عاصمہ ،محمد فہد ،فروا ،سبحان ،روبینہ،شہزاد حبیب ،عمر اکرم ،کامران ،واصف،نشا و دیگر شامل ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر موقع پر ہی گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں