واسا کی مین چینلز ، روڈ سائیڈ ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ مون سون سیزن سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے۔۔۔
ڈرینج سٹاف ویسٹ نے مین چینل ون ینگ والا کنک بستی بطرف زرعی یونیورسٹی سے بھاری مقدار میں سالڈ ویسٹ اور بائیو ویسٹ باہر نکالی، اسی طرح مین چینل تھری بیس لائن روڈ نزد تلیانوالہ بھاری مشینری کے ساتھ تیرتی ہوئی اشیا باہر نکال کر سیوریج بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جھنگ روڈ سیف آباد نمبر 2 بطرف بھٹہ سٹاف مشینری کے ساتھ روڈ سائیڈ ڈرین لائن کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کی گئی۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہر بھر کے مین چینلز اور ڈرین لائنز کی ڈی سلٹنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے جس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،15 جولائی سے مون سون سیزن شروع ہوتا ہے اور اس سے قبل تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی ہر صورت مکمل کر لی جائے گی اور اس پر کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل قبول ہو گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کے دوران بھاری مقدار میں سالڈ ویسٹ اور بائیو ویسٹ نکالی جارہی ہے جو خلاف قانون ہے اس لئے شہریوں سے درخواست ہے کہ مین چینلز میں کسی بھی قسم کی سالڈ ویسٹ، شاپرز، پلاسٹک اشیا ملبہ سمیت دیگرچیزیں ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ سالڈ ویسٹ سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے ۔