جی سی ویمن یونیورسٹی میں تزئین شدہ ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

 جی سی ویمن یونیورسٹی میں تزئین شدہ ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں تزئین و توسیع شدہ ڈے کیئر سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔

 افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور رجسٹرڈ بچوں نے شرکت کی، کالج دور میں قائم شدہ سنٹر کو اب جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ، نئے انتظامات میں مکمل ساز و سامان سے لیس باورچی خانہ، آرام دہ کمرے اور دو سرگرمیوں کے کمرے شامل ہیں۔ گنجائش بیس سے بڑھا کر چالیس بچوں تک کر دی گئی ہے جن میں پری سکول اور سکول جانے والے بچوں کی ضروریات کے مد نظر علیحدہ سہولیات موجود ہیں،گزشتہ اوپن ائیر پلے ایریا کو اب اندرونی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ شدید موسم میں بھی بچوں کے لئے آرام دہ ماحول مہا کیا جا سکے ، تربیت یافتہ عملہ بچوں کی نگہداشت پر مامور ہے ۔ وائس چانسلر نے انچارج ڈے کیئر سینٹر عائشہ حسین کو مبارکباد دی اور مہمانوں کے ہمراہ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے اس کی مؤثر فعالیت سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں