انجمن انسداد منشیات کا الائیڈ ہسپتال کو ادویات کا عطیہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن انسداد منشیات نے الائیڈ ہسپتال کو مریضوں کیلئے ادویات کا عطیہ دیدیا۔
یہ اقدام مریضوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے اور ان کی صحت یابی کے عمل میں معاونت فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم نے ادویات ایم ایس الائیڈ II ظفر اقبال کے حوالے کیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، ڈاکٹر غلام مصطفی اور محمد افضل جلندھری بھی موجود تھے ۔عطیہ کی گئی ادویات ہاسٹل کے ان مریضوں کو فراہم کی جائیں گی جو مختلف بیماریوں سے نبرد آزما ہیں اور جنہیں علاج کے لئے ادویات کی اشد ضرورت ہے ، یہ عطیہ نہ صرف ان مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔