چناب نگر:بسیار خوری اور ہیٹ سٹروک کے سبب متعدد افراد ہسپتال داخل

چناب نگر(نامہ نگار)بسیار خوری اور ہیٹ سٹروک کے سبب متعدد افراد ہسپتال منتقل۔ عید کے موقع پر ہیٹ سٹروک کے۔۔۔
سبب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو تانتا بندھا رہا، بیشتر افراد معدے اور پیٹ کے امراض کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ، اس دوران نجی کلینکوں پر بھی مریضوں کا رش لگا ر ہا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا کہنا تھا کہ شعبہ ایمر جنسی میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ نے شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشش جاری رکھیں۔