گوجرہ:کئی سکولوں کی انتظامیہ چھٹیاں کرنے سے انکاری

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادئیے ۔50درجہ حرارت کے باوجود انتظامیہ سکول بند کر نے سے انکاری ہو گئے ۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے تمام سکولزوکالجز کو 28مئی سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کر رکھی ہیں مگر پرائیویٹ سکولز وکالجز نے شدید گرمی میں بھی بچوں کو ہر روزسکول آنے کیلئے پابند کر رکھاہے اور حکومتی احکامات کی دجھیاں اڑائی جا رہی ہیں حالیہ ہفتہ میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ تک ریکار ڈکیاجارہاہے اور شدیدگرمی میں بھی سکول وکالجز کھول رکھے ہیں ۔جس سے طلبا وطالبات چھٹی کے وقت واپسی پر نڈھا ل ہو تے دکھائی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سی ای اوایجوکیشن اورڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے مطالبہ کیاہے کہ پرائیویٹ سکولزوکالجز کو موسمی شدت کو مد نظر رکھتے ہو ئے بند کرایا جائے اور تا دیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔