ڈپٹی کمشنر ٹو بہ نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے \"اوپن ڈور پالیسی\" کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے ،۔۔۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ میری اولین ترجیح ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دے رہا ہے ، بلکہ شہریوں کو مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا ایک آسان اور موثر ذریعہ بھی فراہم کر رہا ہے ۔