چناب نگر:مضر صحت شربت اور قلفیوں کے سٹال لگ گئے

چناب نگر(نامہ نگار)شہر میں جگہ جگہ ناقص غیر معیاری اور مضر صحت شربت اور قلفیوں کے سٹال لگ گئے ،شربت کے نام پر عوام اور بچوں کو زہر پلانے لگے ،۔۔۔
چناب نگر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سکرین اور مضر صحت کیمیکل ملا کر غیر معیاری شربت اور قلفیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی،ناقص مضر صحت غیر معیاری اور زہریلے رنگوں سے تیار کیا جانے والا شربت اور سکرین والی قلفیاں کھا کر بچے اور بڑے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،پورے شہر میں جگہ جگہ سٹال لگ گئے ہیں، مگر انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں اورنے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرسے فوری ایکشن لیکر سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔