ٹوبہ ٹیک سنگھ :عالمی یوم انسداد چائلڈ لیبر پر آگاہی واک کا اہتمام

 ٹوبہ ٹیک سنگھ :عالمی یوم انسداد چائلڈ لیبر پر آگاہی واک کا اہتمام

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی یوم انسداد چائلڈ لیبر کے موقع پر محکمہ لیبر ویلفیئر کے زےراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کےا گےا جس کی قےادت ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر فیصل آباد ڈویژن سید غضنفر علی نے کی۔۔۔

 جبکہ واک مےں اسسٹنٹ ڈائرےکٹر لےبر قمر عباس وڑائچ سمےت شہرےوں کی کثےر تعداد نے شر کت کی ، ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر گوجرہ روڈ انڈر پاس تک پہنچی، جہاں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ ڈائرےکٹرسید غضنفر علی نے شر کاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشنز کر رہا ہے، 14 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کروانے والے دکانداروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے زور دیا کہ چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر لیبر نے مختلف دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو چائلڈ لیبر کی ممانعت سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں