جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

جڑانوالہ :اسسٹنٹ کمشنر کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے بازاروں کا رخ کر لیا۔۔۔

 گرانفروشی کے خلاف جاری کارروائیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی آڑ میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے والوں کو جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے گزشتہ روز گرانفروشوں کیخلاف شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے اور اس دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر کئی دکانداروں کو مجموعی طور پر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے ۔اس موقع پر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوںمیں بھی خودساختہ اضافے کا کوئی جواز نہیں، عوام کو لوٹنے والے دکاندار سمجھ لیں کہ اب سختی سے نمٹا جائے گا۔ جو بھی نرخنامے سے انحراف کریگا اسے قانون کے دائرے میں لایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈا¶ن بلا امتیاز جاری رہے گا۔شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں