ڈی سی ٹو بہ کی زیر صدارت ہفتہ وار انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹےک سنگھ نعیم سندھو نے ڈینگی کے ممکنہ پھیلاوں کے پیش نظر تمام سرکاری محکموں کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔
انہوں نے زور دیا ہے کہ عوامی بیداری پیدا کی جائے اور دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے ہفتہ وار انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گھروں میں واٹر کولر، فریج، گملوں اور چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا بڑا سبب بن سکتا ہے، لہذا ان جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام ہاٹ سپاٹس کو ہفتہ وار بنیاد پر کور کیا جا رہا ہے۔