ضلعی محکمہ صحت میں مالی بدانتظامی، تنخواہوں، مراعات کی مدمیں کروڑوں کی مشتبہ ادائیگیاں

 ضلعی محکمہ صحت میں مالی بدانتظامی، تنخواہوں، مراعات کی مدمیں کروڑوں کی مشتبہ ادائیگیاں

فیصل آباد (بلال احمد سے )ضلعی محکمہ صحت فیصل آباد میں مالی بدانتظامی کا نیاسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 12 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار روپے کی مشتبہ ادائیگیاں کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ۔۔۔

 قواعد و ضوابط کو نظر انداز کر کے مخصوص افسروں اور ملازمین کو بھاری رقوم جاری کی گئیں جبکہ ماضی میں بھی یہی بے ضابطگیاں بارہا رپورٹ ہو چکی ہیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ برائے مالی سال 2023-24 میں انکشاف کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے سرکاری فنڈز سے وہ مراعات بھی ادا کیں جو قانوناً دی ہی نہیں جا سکتیں۔ ان میں ناجائز تنخواہیں، کنوینس الاؤنس، ہاؤس رینٹ، ہارڈ ایریا، رسک الاؤنس اور نان پریکٹسنگ الاؤنس شامل ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کچھ ڈاکٹروں کو نان پریکٹسنگ الاؤنس اس وقت بھی دیا گیا جب وہ نجی پریکٹس کر رہے تھے اس کے علاوہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو انسینٹو الاؤنس اس وقت بھی دیا جاتا رہا جب وہ شام اور رات کی شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے ۔ بعض ملازمین کی غیر مجاز اپ گریڈیشن کے بعد جب ان کا درجہ واپس لیا گیا تو اضافی تنخواہیں واپس نہیں لی گئیں، جبکہ سرکاری رہائش استعمال کرنیوالوں سے پینل رینٹ کی وصولی بھی نہ ہو سکی۔ سابقہ آڈٹ رپورٹس 2017 تا 2023 میں بھی اسی نوعیت کی بے قاعدگیوں کا ذکر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اکتوبر 2024 میں پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو رپورٹ کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں