بجٹ میں زراعت اور کسان کو نظرانداز کر دیا گیا:سردارظفر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں زراعت اور کسان کے مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے۔۔۔
زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا،حکومت نے آئی ایم ایف سے جاگیرداروں کیلئے ہر طرح کا تحفظ حاصل کرلیا لیکن زراعت اور غریب کے خاتمہ کا حکم مان لیا ہے ۔اقتصادی سروے سے واضح ہے کہ غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے گندم، چاول، گنا، کپاس، مکئی جیسی نقد فصلوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے دوران بڑی کمی ہوئی، کسان رُل گیا۔رواں سال میں زراعت کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومتوں کے نمائشی اور ناکام اقدامات کی بجائے زراعت کو براہ راست فائدہ دینے والے اقدامات کیے جائیں،زراعت خسارے میں ہے اور زراعت سے متعلق صنعت انتہائی منافع بخش ہے ، یہ ٹکراؤ زراعت کے لیے تباہ کن ہے ۔انہوں نے کہاکہ دُنیا بھر میں کشکول اُٹھاکر بھیک مانگنے اور حکومتوں کی عیاشیوں، بدانتظامیوں کے ساتھ معیشت کبھی بحال نہیں ہوسکتی۔