زرعی ادویات کی قیمتیں کسانوں کی پہنچ سے باہر نکل گئیں

 زرعی ادویات کی قیمتیں کسانوں کی پہنچ سے باہر نکل گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رواں دنوں میں زیر کاشت اہم ترین فصل کپاس، سبزیوں، پھلوں اور دیگر فصلوں کو کیڑوں، مکوڑوں کے حملوں اور مختلف زرعی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے استعمال کی جانے۔۔۔

 والی زرعی ادویات کی قیمتیں کسانوں کی پہنچ سے باہر نکل گئیں۔ محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی ادویات کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مارکیٹوں میں ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ مبینہ طور پر غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کی زرعی ادویات کی فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔ مارکیٹوں میں زرعی ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے ، ناقص اور غیر معیاری ادویات کی فروخت ہونے کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں پر کیڑوں مکوڑوں اور مختلف زرعی بیماریوں کے حملوں کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ جس سے کاشتکار بھی پریشانی کا شکار ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے باوجود حکام اقدامات اٹھانے میں مبینہ طور پر غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں