کمالیہ :چودھری سرور نور کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
جکھڑ (سٹی رپورٹر )پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے صدر محمد امجد رانا اور دیگر عہدیداران و اراکین کی جانب سے اعزازی رکن پریس کلب و سماجی شخصیت چودھری سرور نور کو مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی دی گئی۔۔۔
سینئر صحافی عابد حسین نے ان کا آمد پر استقبال کیا۔ اس موقع پر چودھری سرور نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن چودھری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان کی سر زمین پر لانا ہے جو صرف ایک این او سی پر رکا ہوا ہے ،میں نے برطانیہ میں تمام کوائف مکمل کر لئے اب صرف حکومت پاکستان نے این او سی جاری کرنا ہے لہذا حکومت جلد این او سی جاری کرے تاکہ چودھری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان لا سکوں ۔