پینسرہ:رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہریوں کو شدید پریشانی

 پینسرہ:رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ  کا شکار ،شہریوں کو شدید پریشانی

پینسرہ(نمائندہ دنیا )نیو سبز منڈی کوشہر سے ملانے والی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ۔۔۔

 شہریوں کو شدید پریشانی، تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث نیو سبز منڈی تا جھنگ روڈ سیم نہر کی اطراف کی دونوں سڑکوں پرفیکٹری مالکان نے نکاسی آب کیلئے سٹرک توڑنا معمول بنارکھا ہے ، جس سے کروڑوں لاگت سے تعمیر سڑکیں کھنڈرات بن چکیں ۔علاوہ ازیں چھوٹا بائی پاس تا منڈی اور نیو سبز منڈی کے گیٹ سے سمندری روڈ بائی پاس تک کی سڑک بھی گذرنے کے قابل نہیں رہی اورکئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ،سبزی وفروٹ سے لدے ٹرک روزانہ پھنس رہے ہیں۔ شہریوں اور کاروباری افراد نے حکام سے رابطہ سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں