رجانہ :سیکرٹری پریس کلب کنور عمران کے والد حاجی محمد صادق انتقال کر گئے

رجانہ (نمائندہ دنیا)رجانہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کنور محمد عمران خان، رانا شاہد عمران اور۔۔۔
رانا محمد رضوان صادق کے والد محترم صوبیدار (ر)حاجی محمد صادق بقضائے الٰہی گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 285 گ ب میں ادا کر دی گئی جس میں علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بعدازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔