ریونیو ریکوریز :قائم مقام ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت اجلاس

ریونیو ریکوریز :قائم مقام ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائم مقام ڈپٹی کمشنر جھنگ ڈاکٹر امتیاز محسن نے ریونیو ریکوریز اور۔۔۔

پلس پراجیکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمہ مال کے افسران و سٹاف بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں ریونیو ریکوریز، پلس پراجیکٹ اور ونڈہ جات پر تحصیل وائز جائزہ لیا گیا جبکہ اس حوالہ سے متعلقہ افسران کی طرف سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور سرکاری واجبات، بقایا جات و دیگر متعلقہ امور بارے بھی تفصیلاً آگاہ کیاگیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ریکوریز کے حوالے سے سونپے گئے ٹاسک مقررہ وقت میں مکمل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے کارکردگی کا گراف بلند کریں تاکہ مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں