شہری کے قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کر لئے گئے ۔۔۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 274 رب میں رضوان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔