اٹھارہ ہزاری:تھیلوں کے وزن میں کمی پرفلورملزکو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )میدے کے تھیلوں کے وزن میں کمی پرفلورملزکو50 ہزارروپے جرمانہ، تین دن کیلئے لائسنس معطل کردیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ملہوآنہ موڑ کے قریب موجود نجی فلورملزکے میدے کے تھیلوں پر درج وزن 50 کلوکے مطابق وزن پورا نہ نکلنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو شکایات درج کرائیں جس پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمہررمضان سیال نے ملزکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پچاس ہزار روپے جرمانہ اور ملزکاتین دن کیلئے لائسنس معطل کردیا۔مہر رمضان سیال کاکہناتھاکہ کسی کو خلاف قانون کاروبارکی اجازت نہیں ، ایسا کرنیوالوں کے خلاف فور ایکشن لیا جائے گا۔