انسداد ڈینگی :ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال میں بھی سیمینار

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس احمد پور سیال کی طرف سے انسداد ڈینگی کے عالمی دن کی مناسبت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیا ۔
سیمینار کی صدارت اور واک کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے کی ، سیمینار اور واک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)احمد پور سیال ڈاکٹر غلام مصطفی طاہر ،تحصیل سینٹری انسپکٹر ملک محمد اجمل اور تحصیل ڈینگی کوآرڈینیٹر غلام قنبر سمیت محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے ڈینگی کی وجوہات ، علامات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس موذی ضرور ہے لیکن اس سے ڈرنے کی نہیں لڑنے کی ضرورت ہے ۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا بھی ضروری ہے ۔ ڈینگی آگہی واک کے ذریعے عوام الناس میں اس خطرناک وائرس سے متعلق شعور بیدار کیا گیا اور عوام الناس پر زور دیا گیا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ڈینگی سے پاک معاشرہ کے لئے حکومتی مہم کو کامیاب بنائیں ۔