جھنگ :سرکاری سبزی منڈی نظرانداز 3نجی سبزی منڈیوں کی تشہیر شروع

جھنگ :سرکاری سبزی منڈی نظرانداز  3نجی سبزی منڈیوں کی تشہیر شروع

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سرکاری سبزی منڈی کو نظرانداز کرتے ہوئے 3 مختلف نجی سبزی منڈیوں نے این او سی حاصل کر کے باقاعدہ اپنی تشہیر شروع کر دی ،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں 3پرائیویٹ سبزی منڈیوں کی بھرپور تشہیر کے باوجود سرکاری سبزی منڈی کا کوئی ذکر نہیں کیا جا رہا جس سے اصل منڈی کا کردار مشکوک ہوتا جا رہا ہے ،غریب آڑھتی ان منڈیوں میں جانے پر مجبور ہیں جہاں ان سے من مانی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں ۔دوسری طرف سرکاری منڈی میں مطلوبہ سہولیات دی جا رہیں نہ ہی عوام کی رہنمائی کی جا رہی ۔ سنجیدہ حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں