گوجرہ :2موٹر سائیکلوں میں تصادم، 17سالہ لڑکا شدید زخمی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)2موٹر سائیکلوں میں تصادم، 17سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر358ج ب کے رہائشی شہباز کا17سالہ بیٹاو مقامی مدرسہ کا طالبعلم حمزہ مدرسہ سے فارغ ہوکر موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہاتھاکہ۔۔۔
جھنگ روڈ ہاکی سٹیڈیم کے قریب اس کی موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا،اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے ، دوسرا موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہو گیا، تھانہ سٹی پولیس مصرف کارروائی ہے ۔