جکھڑ :میلہ بابا شاہ حسین بہرام کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد

جکھڑ :میلہ بابا شاہ حسین بہرام  کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )چک 735 گ ب میں میلہ بابا شاہ حسین بہرام کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

اس دوران کرمانی کبڈی کلب 738گ ب اورکبڈی کلب 722 گ ب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم کرمانی کبڈی کلب738 گ ب نے میچ جیت لیا،،میچ کو جمیل گجر ، عبد المجید گجر ، خالد حسنین نے لیڈ کیا۔ تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کونسل حافظ تنویر ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ میلہ کے منتظم حاجی عبدالسلام ،رانا شبیر حسین، رانا حبیب، رفیع جٹ، قاری شریف ، قاری مقصود ، مشکور ایڈووکیٹ، رانا اکمل، مہر نواز آرائیں، سردار واصف ، سردار لیاقت بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں