چنیوٹ :صفائی ستھرائی کیساتھ سٹرکوں کی دھلائی بھی بلاتعطل جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت چنیوٹ میں صفائی ستھرائی کے ساتھ سٹرکوں کی واشنگ(دھلائی )کا عمل بھی بلاتعطل جاری۔۔۔
نالیوںکی ڈی سلٹنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مینجر فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی برہان حنیف نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں صفائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے،کوڑا اٹھا کر ڈمپ کیا جارہا ہے ، کینٹینرز کو بھی باقاعدگی سے خالی کیا جاتاہے ، سٹرکوں کی واشنگ بھی کی جارہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کمپنی کے ویسٹ ورکرز سے تعاون جاری رکھیں اور کوڑا کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ ضلع صفائی کے لحاظ سے مثالی بنایا جاسکے ۔