گوجرہ میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے جا ری :چودھری خالد

گوجرہ میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے جا ری :چودھری خالد

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )سابق رکن قومی اسمبلی چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔۔۔

علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہوں،پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،جب بھی برسر اقتدار آئی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ،تحصیل گوجرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جا ری ہیں ،عوام جلد مستفید ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ کے علاقہ مغل پورہ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے سیوریج پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔ چودھری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ گوجرہ کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے منافقت اور جھوٹ کی سیاست نہیں کی ،جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا اﷲکے فضل وکرم سے پوراکیا، جھوٹے وعدوں پر ہرگز یقین نہیں رکھتے ،گوجرہ کی ترقی میرا خواب ہے جس کو پورا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ میں اقتدارمیں بھی نہیں ہوں مگر اس کے باوجود عوام کی خدمت اور تعمیروترقی کا عمل جاری ہے ،میرے سیاسی مخالفین نے ہمیشہ فصلی بٹیروں والا کردار اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پاک افواج دلیر، بہادراور دنیا کی نمبرون عسکری طاقت ہیں، جس نے حال ہی میں دشمن کواس کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ افواج پاکستان دنیا میں نمبر ون ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں