سرکاری درخت چوری کرنے والے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری درخت چوری کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 262 رب میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر لگے درخت ملزم فوجی شراکت اور دیگر دو ساتھیوں نے کاٹ کر مبینہ طور پر لکڑی چوری کرلی۔ جس پر پولیس نے فاریسٹ آفیسر مبشر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔