اٹھارہ ہزاری :تمام یونین کونسلز میں کرپشن کا راج،شہری خوار

اٹھارہ ہزاری :تمام یونین کونسلز میں کرپشن کا راج،شہری خوار

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری کی تمام یونین کونسلز میں کرپشن کا راج، بغیر نذرانہ کوئی بھی کام کروانا مشکل ہوگیا،شہری رل گئے ،کمشنر فیصل آباداوروزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کی تمام گیارہ یونین کونسلزمیں مبینہ کرپشن کا راج ہے ،پیدائش کا اندراج،اموات کااندراج،نکاح،خلع ودیگر معاملات کا حل کروانابغیررشوت دئے اور سفارش کے ناممکن ہوگیاہے ،شہری مہینوں رلنے کے بعد بھی اپنے کام نہ ہونے کی شکایت کرتے نظرآتے ہیں،شہریوں کوجائزکاموں کیلئے بھی اتناخوار کیاجاتاہے اوراتنے چکرلگواجاتے ہیں کہ وہ رشوت دینے پرمجبورہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یونین کونسل واصوآستانہ میں مستقل سیکرٹری تعینات نہ ہونے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کاسامناہے ،اس یونین کونسل میں ہفتے میں صرف دو دن سیکرٹری آتا ہے جس سے عوام کے کام طوالت کا شکار ہیں، شہریوں نے کمشنر فیصل آباد اوروزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں