آئی ایم ایف کے تیار بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں :ڈکٹر نثار

 آئی ایم ایف کے تیار بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں :ڈکٹر نثار

پینسرہ(نمائندہ دنیا )ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بنائے بجٹ میں پاکستانی عوام کیلئے کچھ نہیں ،اگر بجٹ ایوان نے بنایا ہوتا تو آج ایوان پر انگلیاں نہ اٹھ رہی ہوتیں، کسی پارٹی کو مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا میرے حلقہ 100میں پاور لوم انڈسٹری زیادہ ہے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف نہ ملنے پرانڈسٹری مالکان نے انڈسٹری سولر سسٹم پر منتقل کی تو حکومت نے اس پر ٹیکس لگا دیا ،موجودہ بجٹ میں مزدور کے لئے ایک لفظ نہیں بولا گیا، دنیا کا قانون ہے کہ امیر کمائے اور غریب کھائے ،مگر ہمارے قانون ہے کہ غریب کماتا ہے اور امیر کھاتا ہے ،حکومت چھوٹی انڈسٹری کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں